پنجاب میں ڈینگی کیخلاف حکومت کی مہم کامیاب نہ ہوسکی
اسلام آباد (آن لائن) حکومت پنجاب کی ڈینگی کیخلاف مہم تاحال کامیاب نہ ہو سکی۔ ہائی الرٹ کے باوجود مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو پانے میں ناکامی کی وجہ پردیسیوں کا اپنے آبائی شہروں کو جانا ہے کیونکہ جب وہ گھروں کو روانہ ہوئے تو اس وقت ڈینگی عروج پر تھا تاہم ان کے گھروں پر تالے لگے ہونے کی وجہ سے ڈینگی پر موثر طریقہ سے قابو نہ پایا جا سکا اب اس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔