• news

ایف بی آر ماڈل ایان اداکارہ میرا اور دیگر اداکارائوں کے ٹیکس ریٹرن کا جائزہ لے گا

اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر معروف ماڈل ایان علی‘ اداکارہ میرا سمیت نامور اداکارائیں اور اداکاروں کے ٹیکس ریٹرن کا جائزہ لے گا ۔ فلمی صنعت میں بہتری کے بعد نئی فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں کو بھی ٹیکس نیٹ ورک میں لائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ایف بی آر معروف ماڈل اور اداکاروں کے ٹیکس ریٹرن کا جائزہ لے گا اور 31 اکتوبر سے قبل اس بارے ایک رپورٹ بھی جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن