جامعات کے حوالے سے گورنر سندھ کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی ٹیڑھی کھیر بن گئی۔ سعید قریشی کی جگہ نوشاد شیخ کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ سندھ برہم ہوگئے۔ جامعات کے حوالے سے گورنر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اختیارات وزیر اعلیٰ سندھ کی ایڈوائس کو نظرانداز کرنے پر کیا گیا ۔ گورنر نے ڈاؤ یونیورسٹی میں مرضی کا وی سی لگایا تھا گورنر سے ڈین اور کنٹریکٹ ارکان کے تقرر کے اختیارات بھی لے لئے جائیں گے۔ گورنر کو قائم مقام وی سی تعینات کرنے کا بھی اختیار نہیں ہو گا۔