• news

عمران کو بھرپور جواب دینے کیلئے رواں ہفتے بوقت ضرورت مریم‘ شہبازشریف خطاب کریں گے‘ آخری جلسہ میں وزیراعظم کی شرکت متوقع

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کی این اے 122 میں بھرپور انتخابی مہم اور عمران خان کی بھرپور شرکت کے بعد مسلم لیگ (ن) کو لاہور کے باہر سے بھی مقررین بلانا پڑ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ڈونگی گرائونڈ میں جلسے کا جواب دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں انتخابی جلسے کا اہتمام کیا جس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘ جھنگ سے سابق رکن اسمبلی شیخ وقاص اکرم‘ رکن قومی اسمبلی ماروی میمن‘ فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری شامل ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان کو بھرپور جواب دینے کیلئے رواں ہفتے میں مریم نوازشریف اور میاں شہبازشریف بھی ضرورت پڑنے پر انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے اور آخری جلسہ میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن