سراج الحق آج رحیم یار خان میں دو شوگر ملوں کے سامنے جلسوں سے ’’کسان راج تحریک‘‘ کا آغاز کرینگے
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق کسانوں کے حقوق کے لیے کسان راج تحریک کا باقاعدہ آغاز آج رحیم یارخان سے کررہے ہیں ۔ وہ ماچھی گوٹھ میں یونائیٹڈ شوگر ملز اور فاطمہ شوگر ملز کے مقام پر جلسوں سے خطاب کریں گے کل 6 اکتوبرکو وہ چنی گوٹھ جی ٹی روڈ بہاولپور تا ستلج پل احتجاجی مارچ سے خطاب اور جہانیاں تا لودھراں کسان راج ریلی کی قیادت کریں گے۔ 7 اکتوبرکو جہانیاں تا نیازی چوک خانیوال کسان راج ریلی کی قیادت اور نیازی چوک خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ 8 ؍اکتوبر کو سراج الحق چیچہ وطنی ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں کسان راج جلسوں خطاب کریں گے جبکہ 9؍ اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں کسان راج دھرنا میں شرکت و خطاب کریں گے ۔