• news

شادی میں شرکت کیلئے گورنر پنجاب خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق گزشتہ روز خصوصی طیارے میں لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان اور سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری، مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ناصر، مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی طاہرہ محمود، پیپلزپارٹی کے سینیٹر الحاج میر یوسف بادینی، سینیٹر الحسن مندوخیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر پنجاب آج شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن