• news

جنرل راحیل سے ملائیشین آرمی چیف کی ملاقات، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون پر گفتگو

راولپنڈی (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیف آف ملائیشین آرمی جنرل تن سری راجہ محمد آفندی بن راجہ محمدنور نے جنرل ہیڈکوارٹرزمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دونوں ممالک کے درمیان دفاع ، تربیت اور سکیورٹی کے حوالے سے تعاون اور خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گےا۔ جنرل تن سری راجہ محمد آفندی نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل جی ایچ کیو آمدپر پاک فوج کے ایک دستے نے معزز مہمان کو گارڈآف آنر پیش کیا۔
جنرل راحیل

ای پیپر-دی نیشن