قصور: 8 سالہ بچے ،بھکر، ڈسکہ، کمالیہ، جھنگ میں 3 خواتین، 3 لڑکوں سے زیادتی
قصور+بھکر+ ڈسکہ + کمالیہ + جھنگ + لاہور(نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت +خصوصی رپورٹر) قصور میں 8 سالہ بچے، بھکر، ڈسکہ، کمالیہ، جھنگ میں 2 لڑکیوں، ایک خاتون، 3 لڑکوں سے زیادتی کی گئی۔ قصور کے نواحی گاؤں بہاری پور میں نوجوان نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کی، صدیق نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بھتیجا جریز شریف کھیتوں سے گھر آ رہا تھا منان مسیح نے پکڑ کر زیادتی کر ڈالی۔ بھکر میں عادل وغیرہ نے مسماۃ (ص)، محلہ حسین آباد کے علی رضا سے ملزمان افتخار احمد وغیرہ نے زیادتی کی۔ ڈسکہ میں پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ بھانوکے کا طارق مسیح کا 14سالہ بیٹا (س)گھر سے باہر کام کے سلسلہ میں گیا تو ملزمان شمریز، شاہ زیب اور حسن نے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ریلوے پھاٹک کمالیہ کے لیاقت علی نے درخواست دی غلام حیدر نے سائل کے 9 سالہ بیٹے محمد بلال سے زبردستی بدفعلی کی، کمالیہ میں 724 گ۔ب ساجدہ اور عابدہ ہمراہ ارشاد بی بی والدہ جنگل سے بالن لکڑی لینے کی غرض سے گئیں محمد یونس وغیرہ دو افراد موٹر سائیکل پر پیچھے آگئے اور ساجدہ بی بی کو زبردستی موٹر سائیکل پر سوار کرلیا اور زیادتی کرتے رہے۔ جھنگ میں چک نمبر 160 کے عمر دراز نے تھانہ موچیوالہ میں درخواست دی الطاف نے اس کی ہمشیرہ (ش۔ ب) کو قابو کرکے اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ علاہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منڈی بہاؤ الدین کے نواحی علاقے محلہ کوٹ احمد شاہ میں مبینہ زیادتی کے بعد 10 سالہ بچے کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔