• news

غیر قانونی معاہدہ منسوخ کرنے کی یقین دہانی، سپریم کورٹ نے سندھ میں 5 ہزار ایکڑ سرکاری زمین لیز پر دینے کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے صوبہ سندھ میں 5ہزار ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی طور پر99سالہ لیز پر دینے کیخلاف از خود نوٹس کیس نمٹادیا عدالت نے قرار دیا ہے کہ فریقین نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ غیر قانونی لیز منسوخ کردی جائے گی۔ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک رخصت پر بیرون ملک ہیں وہ 19اکتوبر کو واپس آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن