کامونکے: فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکے سے مزدور جاں بحق
کامونکے(نامہ نگار) دیوان روڈ ایمن آباد پر واقع فیکٹری طاہر انجینئرنگ ورکس میں چائے بنانے کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے میلسی ضلع ویہاڑی کا رہائشی مزدور فیاض احمد جاں بحق ہو گیا۔فیکٹری مالک حافظ طاہر محمود رحمانی نے بتایا کہ چک نمبر 183 میلسی ضلع ویہاڑی کا فیاض احمد اس کی فیکٹری میں ملازم تھا ، صبح ناشتے کے لئے چائے بنانے کے دوران گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے فیاض احمد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔ورثاء کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کروانے کے مطالبہ پر متوفی کی نعش اس کے گائوں چک نمبر 183 میلسی ضلع ویہاڑی روانہ کر دی گئی ہے۔