• news

ہائیکورٹ نے این اے 122کے ریٹرننگ افسر کو ہٹانے کی درخواست خارج کر دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے لئے تعینات ریٹرننگ افسر کو ہٹانے کے لئے دائر درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو الیکشن کمشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ این اے 122 کے ریٹرننگ افسر نے ضمنی انتخابات میں بہت سے فیصلے غیرقانونی کئے ہیں اور وہ جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن