• news

گورنرسندھ کے بھائی کی رئوف صدیقی کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی (آئی این پی) کراچی کی مقامی عدالت نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر عباد کی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما روف صدیقی کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے پر اندارج مقدمہ کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق عامر عباد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر انہوں نے مقدمہ درج کروانے کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن سے رجوع کیا لیکن انہوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ منگل کو عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عامر عباد کے وکیل کو 9اکتوبر کو پیش ہوکر اپنے موکل کے حق میں دلائل دینے کا حکم جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن