• news

جنہوں نے سکیورٹی دی انہی سے خطرہ ہے: جسٹس (ر) کاظم علی ملک

لاہور (آن لائن) حلقہ این اے 122 کالعدم قرار دینے والے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس (ر) کاظم علی ملک نے کہا ہے کہ جنہوں نے مجھے سکیورٹی دی ہے انہی سے خطرہ ہے۔ ایاز صادق نے فیصلے کے خلاف اپیل کی میرے خلاف نہیں۔ ایاز صادق کہتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ جاکر سزا دلوائیں گے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے جج کے فیصلے کے خلاف اپیل ہوتی ہے جج کو فریق نہیں بنایا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت نے مجھے جو سکیورٹی دے رکھی ہے۔ خطرہ بھی انہی سے جنہوں نے سکیورٹی دی ہے کیونکہ وہ دھمکیاں دے رہے رہیں‘ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے پاس جھوٹ بولنے کے لائسنس ہیں وہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں جس پر کوئی تبصرہ نہیںکرنا چاہتے ہیں جس طرح میرے پاس وکالت کا لائسنس ہے سیاستدانوں کے پاس جھوٹ بولنے کا لائسنس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن