سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ اور مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے 8 ارکان شراب کی فروخت میں ملوث نکلے
سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق بھارتی رکن پارلیمٹ اور نام نہاد کشمیر اسمبلی کے آٹھ سابق ارکان مقبوضہ علاقے میں شراب کی فروخت میں ملوث ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں سے بی جے پی کے رکن ست پال شرما کے ایک سوال کے تحریری جواب میں کٹھ پتلی وزیر خرانہ حسیب درابو نے بتایا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں شراب کی 225 دکانیں قائم ہیں جن میں سے بیشتر جموں ریجن میں ہیں۔