• news

سندھ میں جرائم کا گراف نیچے آ گیا، نندی پور پراجیکٹ ایک بڑا سکینڈل ہے: خورشید شاہ

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سیّد خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کے چچا کائرہ خاندان کے سربراہ چوہدری نصراللہ کائرہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کے بعد ان کے ہمراہ کائرہ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں جو اغوا کی وارداتیں تھیں الحمدللہ کم ہو گئیں ہیں جرائم کا گراف با لکل نیچے آگیا ہے۔ وفا قی حکومت کو تعلیم کا بجٹ بڑھانا چاہئے۔ وفا قی حکومت اسے پورا نہیں کررہی چاروں صوبوں کو مل کر آگے بڑھیں، جو دہشت گردی ہو رہی ہے وہ جہالت، لاعلمی کی وجہ سے ہو رہی ہے، غربت بھی اس کا ایک بڑا سبب ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ ایک بہت بڑا سکینڈل ہے ساری دنیا بول رہی ہے ساتھ اور بڑے ایشو ابھی آرہے ہیں ہمیں پاکستان کیلئے سو چنا چاہیے اس کی خوشحالی کیلئے سوچنا چاہئے۔ ہم بندوق لے کے کسی کو گولی تو نہیں مار سکتے جو ہما رے پاس انفارمیشن ہے۔ زراعت کو ریلیف دینے کا اعلان کیا پانچ ہزار روپے کا جو پچھلے سال اعلان کیا گیا وہ ان کو ابھی تک نہیں دیا گیا اس سال بھی انہوں نے وہی کیا۔ اب عوام کنٹینر کی باتوں کو دیکھتے ہیں کنٹینر پہ چڑھ کے گالی گلوچ کو سمجھتے ہیں۔ کراچی منی پاکستان ہے وہاں مختلف قومیت کے لوگ آباد ہیں بلوچی بھی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کو پارلیمنٹ میں بلا کر بریفنگ دلوائی اور پھر سوات کا ایشو آیا تھا وہ بھی ہم نے کنٹرول کیا۔ حکو مت نے آتے ہی کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے 11روپے کی بجائے 16/17روپے کا یو نٹ ملتا ہے ہمارے دور میں زیادہ سے زیادہ سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوئی۔ خواجہ آصف کہتا تھا کہ ان کے پاس چوبیس ہزار بجلی پوری ہے مگر تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے 27روپے فی یونٹ میں بجلی بنتی تھی آج لوڈشیڈنگ کی سمجھ اس لیے نہیں آتی کہ تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ہم پچیس فیصد کٹ کرنا چاہتے تھے۔ سیاست گالیوں سے نہیں ہوتی۔

ای پیپر-دی نیشن