• news

کامونکے : عطائی کے غلط علاج اور زائدالمیعاد ادویات دینے سے بہن بھائی جاں بحق

کامونکے(نامہ نگار)عطائی کے غلط علاج اور زائد المیعاد ادویات دینے سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گائوں ہرپوکی کے بنارس حسین کے بیٹے 16سالہ حیدر علی اور بیٹی 13سالہ لائبہ بنارس کو معمولی بخار ہوا جس پر وہ گائوں کے ہی عطائی نثار کے پاس بچوں کو لے گیا جس نے ڈرپ لگانے کیساتھ انجکشن بھی لگا دیئے اور برف والا پانی بھی ان پر پھینکا جس سے دونوں بہن بھائی کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی جس پر بچوں کو مقامی سول ہسپتال لے جارہا تھا کہ حیدر علی راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ لائبہ کو تشویشناک حالت میں لاہور میو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ موت کی کشمش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ بنارس حسین کے مطابق واقعہ کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس چوکی کو اطلاع دی مگر وہاں کے عملہ نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا جس پر بنارس حسین نے قبرکشائی کرائی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بہن بھائی کی اموات غلط علاج اور زائد المیعاد ادویات دینے کی وجہ سے ہوئی۔پولیس نے عطائی نثار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن