راولپنڈی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات‘ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی میں حدود سے تجاوز کیا: ہائیکورٹ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس محموداحمد بھٹی نے راولپنڈی ڈویثرن میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کے بعد منگل کے روز تفصیلی فیصلہ جاری کردیا فیصلہ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائرسات رٹ پٹیشنوں کو بھی نمٹا دیا گیا۔ فاضل بنچ نے تفصیلی فیصلہ میں قرار دیا کہ نئی حلقہ بندیوں میں الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیاجو رائے دہندگان کے بنیادی حقوق کے منافی ہے عدالت عالیہ نے حکومت پنجاب کو ہدائت کی ہے کہ وہ ازسر نو حلقہ بندیوں کا معاملہ دیکھنے کیلئے ڈی لمیٹیشن افسر کا تقرر کرے جس کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کرے۔ سائلان نے موقف اختیار کیا تھا کہ تحصیل کو ٹلی ستیا ں اور تحصیل مر ی پر مشتمل یونین کونسلوں کو مقا می اعلیٰ قیا دت نے تعصب پر مبنی سو چ کے تحت امتیا زی برتائو کے تحت آنے وا لے بلد یا تی ا لیکشن میں وسیع پیما نے پر دھا ند لی کے منصو بے کو عملی طور پر نا فذ کر نے کیلئے ان کی حدبندیاں تبدیل کردیں 12 یو نین کو نسلوں پر مشتمل تحصیل کو ٹلی ستیا ںکی حلقہ بند ی تبد یل کر تے ہو ئے کو ٹلی ستیا ں کو6 یو نین کو نسلوں تک محد ود کر دیا گیااور سیا سی جو ڑتو ڑ کے ذر یعے 50 سا لہ تاریخ ر کھنے وا لے مو ضع ملو ٹ ستیا ں،کر ور وغیر ہ کے نا م تک تبد یل کر دئے اور دوسری طرف تحصیل مر ی کی یو نین کو نسلوں میں دو گنا ا ضا فہ کر دیا جس سے تحصیل کو ٹلی ستیا ں کے عو ام کے بنیا دی حقو ق پا ما ل کر کے آئین پا کستا ن کی خلا ف ور زی کا ارتکاب کیا گیا۔ اس سلسلے میںا لیکشن کمیشن نے اپنے ا ختیا ر ات سے تجا و ذ کیاتفصیلی فیصلے میں ان تمام درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے راولپنڈی ،اٹک ،چکوال اور جہلم میںا لیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی نئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرانی حلقہ بندیاںبحال کر نے کا حکم دے دیا ہے۔