• news

عمران آئندہ کسی بھی حلقے میں پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے پر سپریم کورٹ نہ جانے کا اعلان کریں اپنی درخواست واپس لے لونگا، سعدرفیق کی پیشکش

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقے میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کی واپسی کا مشروط اعلان کردیا اور کہاکہ اگر عمران آئندہ کسی بھی حلقے میں پی ٹی آئی کیخلاف آنیوالے فیصلے پر سپریم کورٹ نہ جانے کا اعلان کریں تو وہ بھی سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لے لیتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کے نتائج حقائق پر مبنی نہ ہوں تو ٹربیونل اسے درست قرار نہیں دے سکتا، یہ قانونی نکتہ ہے۔ ایک حلقے میں ایازصادق عوامی عدالت میں گئے اور این اے 125 میں سپریم کورٹ میں گئے کہ فیصلہ ہوجائے۔

ای پیپر-دی نیشن