• news

نندی پور پاور پلانٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ شروع، ایم ڈی نے ریکارڈ پیش کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) معروف چارٹرڈ کمپنی نے 425 میگاواٹ کے حا مل نندی پور پاور پلانٹ سے قومی خزانے کو 80ارب روپے کا نقصان پہنچنے کے الزامات اور بدعنوانی کا آڈٹ شروع کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق آڈٹ کمپنی کے آڈیٹرز نے سیالکوٹ روڈ پر واقع نندی پور پاور پلانٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ایم ڈی کی جانب سے تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کیا گیا۔ تھرڈ پا رٹی کو اختیار دیا گیا ہے منصوبے کی قیمت میں اضا فے، اس پر خرچ ہونے والی رقم اور تمام شراکت داروں کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کرنے کی تفصیلات کا جائزہ لیکر رپورٹ تیار کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن