• news

بھارتی فوج کو پاکستان میں گھس کر دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا چاہئے، شیوسینا کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں گھس کر دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران چار بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپانسر کررہا ہے۔ بھارتی فوج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کیلئے میانمار میں گھس کر کارروائی کی اور وہ ایسا ہی پاکستان کے زیرتسلط کشمیر میں بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن