عمران کی سیاست این اے 122 میں دفن کردیں گے: عابد شیرعلی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے گڑھی شاہو میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کو این اے 122میں دفن کردیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں لوڈشیڈنگ میں کمی آئی، ہم 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو 4 گھنٹوں پر لے آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ علیم خان نئے پاکستان کی بنیاد ہیں۔ تحریک انصاف اصول پسند ہوتی تو قبضہ گروپ کو ٹکٹ نہ دیتی۔ خیبر پی کے میں صحت کا ٹھیکہ جہانگیر ترین کو دیا گیا ہے۔ بونگے خان کو ڈر ہے پی ٹی آئی کو ووٹ کون دے گا!