جھنگ: رشتہ کے تنازعہ پر بہن، بہنوئی اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا
جھنگ (نامہ نگار) موضع کوڑیانہ میںرشتہ کے تنازع پر ملزم نے بہن، بہنوئی اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق موضع کوڑیانہ کا رہائشی عمر حیات اس کی حاملہ بیوی مسرت بی بی اور بھائی سرفراز گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ ملزم صوبہ نے فائرنگ کر کے تینوں کو قتل کردیا ۔ لواحقین کے مطابق ملزم صوبہ نے عمر حیات کی پہلی بیوی سے بیٹی مافیا سے بہن کے وٹہ سٹہ میں شادی کی اور اسے طلاق دے دی تھی اور اب دوسری بیٹی فرزانہ سے شادی کا خواہشمند تھا مگر عمر حیات نے اسے رشتہ دینے سے انکار کر دیا اسی لیے گزشتہ رات ملز م صوبہ فرزانہ کو اٹھانے کی نیت سے ان کے گھر داخل ہو ا مگر موقع پر فرزانہ کو نہ پا کر طیش میں آگیا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے بہنوئی عمر حیات ، اس کی بیوی مسرت اور ا س کے بھائی سرفراز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔