• news

کراچی : شہریوں کے لاپتہ ہونے پر پولیس نے رینجرز کیخلاف اشتہارات شائع کرا دئیے، ڈی ایس پی معطل، تحقیقات کا حکم

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پولیس نے رینجرز کیخلاف اخبارات میں اشتہارات شائع کرا دئیے۔ شہریوں کی گمشدگی کے مقدمات اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اخبارات میں شائع کراے گئے اشتہارات ڈی ایس پی اورنگی کی جانب سے ہیں۔ اشتہارات میں کراچی پولیس کی جانب سے رینجرز کے خلاف مقدمات میں عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ اشتہارات مومن آباد کے پانچ اور اورنگی ٹاؤن کے ایک شخص سے متعلق ہیں۔ اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کو نامعلوم رینجرز اہلکار اٹھا کر لے گئے۔ کسی کو لاپتہ افراد کے بارے میں علم ہو تو ڈی ایس پی اورنگی کو بتائیں پولیس نے قومی اخبارات میں اشتہارات محکمہ اطلاعات سندھ کی مدد سے شائع کرائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کی جانب سے رینجرز مخالف اشتہارات کا نوٹس لے۔ مشتاق مدی کا کہنا ہے کہ اشتہار کیسے شائع ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ یہ پولیس کا طریقہ کار نہیں۔ پولیس حکام کے مطابق رینجرز کے خلاف مقدمات عدالت کے حکم پر درج ہوئے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس کی جانب سے گمشدگی کے مبینہ اشتہارات کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے ڈی ایس پی اورنگی ٹاؤن فخرالاسلام کو معطل کرنے کا حکم دیدیا اور ہدایت کی کہ اخبارات میں شائع اشتہارات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن