• news

لاہور، گوجرانوالہ: گھریلو جھگڑوں پر شادی شدہ خواتین، ٹوبہ میں نوجوان کی خودکشی

لاہور ، گوجرانوالہ (نامہ نگار+ نمائندگان) مختلف واقعات میں دو شادی شدہ خواتین اور ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑوں پر زندگی ختم کرلی۔ ہنجروال کے علاقہ ملتان روڈ کی ارم کا اکثر گھریلو اخراجات پر اپنے خاوند سے جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس پر ارم نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھالیں۔ گوجرانوالہ میں نوشہرہ روڈ کی 20سالہ مناہل کی 8 ماہ قبل حبیب سے شادی ہوئی تھی جس کے فوری بعد حبیب بسلسلہ روزگار سعودی عرب چلا گیا اور وعدوں کے باو جود گھر جلد واپس نہ آنے پر دونوں میاں بیوی کے مابین فون پر اکثر جھگڑا رہتا۔ اسی بات پر مناہل اور حبیب کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس سے دلبرداشتہ مناہل نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ٹوبہ کی ضیاء کالونی کے 18سالہ بیٹے بلال نے گھریلو جھگڑے کی بناء پر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن