مختلف شہروں میں شادی شدہ سمیت دو خواتین ، بچے سے اوباش کی زیادتی
لاہور + قصور (نامہ نگاران) پھولنگر کے علاقہ جمبر خورد میں اوباش نے مبینہ شراب کے نشہ میں دھت ہو کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ (ا) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم نیاز گھر میں داخل ہوگیا اور اسے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد میں غلام محمد آباد کے علاقہ چک نمبر207ر۔ب اچکیرہ کے رہائشی شفیق کی اہلیہ کو نامعلوم ملزم نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ ڈسکہ کے محلہ ٹوٹیانوالہ کے کش ندیم کا پانچ سالہ بیٹا حسن گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسے محلہ کا ہی اوباش نوجوان بلال بہلا پھسلا کر قریبی مکان میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔