خودکش بمبار کو حملے سے پہلے نشے کے ٹیکے لگاتے ہیں : گرفتار القاعدہ کراچی کے امیر کا انکشاف
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار القاعدہ برصغیر کے کراچی کے امیر نے انکشاف کیا ہے کہ خودکش بمبار کو حملے سے پہلے نشے کے ٹیکے لگاتے ہیں۔ انجکشن لگانے سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد سعید اللہ نے انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیمیں نشہ آور انجکشن افغانستان سے منگواتی ہیں۔ حملہ آور نشے کی حالت میں اپنا مطلوبہ ٹاسک پورا کرتا ہے۔