امن فارمولے کی حمایت میں سینٹ سے منظور قرارداد مزید کارروائی کیلئے وزارت خارجہ کو بھجوا دی،اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کئے جانے کا امکان
اسلام آباد (صباح نیوز) کشمیر، فلسطین اور پاکستان بھارت مذاکرات کی بحالی پر چار نکاتی امن فارمولے کی حمایت میں منظور قرارداد مزید کارروائی کیلئے وزارت خارجہ، متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی۔ اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کئے جانے کا امکان ہے۔