آندھرا پردیش میں مائو نواز علیحدگی پسندوں نے حکمران پارٹی کے3 سیاستدانوں کو اغوا کر لیا
نئی دہلی (بی بی سی) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں نے حکمران جماعت کے تین سیاستدانوں کو اغوا کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق یہ سیاستدان علیحدگی پسندوں سے بات چیت کے لیے گئے تھے۔شبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریاست میں باکسائٹ کی کان کنی کے خلاف احتجاج کے طور پر ان افراد کو اغوا کیا گیا ہے۔