ایف بی آر کا مہنگے نجی ہسپتالوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پرائیویٹ مہنگے ہسپتالوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا، منتخب کردہ ہسپتالوں کا سال 2013-14کا مکمل آڈٹ کرنے کے بعد آمدن کے مطابق ٹیکس وصولی کی جائے گی ۔ بیشتر ہسپتال کم آمدن ظاہر کر کے ٹیکس چوری کررہے ہیں ۔