ایران 23 اکتوبر کو چاول پر پابندی ختم کر دیگا: قائمہ کمیٹی
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں میں بتایا گیا کہ ایران 23 اکتوبر کو چاول پر پابندی ختم کر دے گا ۔ جس سے چاول کی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔ بھارت کی چاول کی نئی ورائٹی 1121 نے ایران اور سعودی عرب میں پاکستانی باسمتی چاول کی جگہ لے لی ہے۔ جس کی وجہ سے گزشتہ سال صرف 8 ملین ڈالر کا چاول ایکسپورٹ ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے یقین دہانیاں کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد افضل کھوکھر کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس محمد اشرف نے بتایا کہ گزشتہ دس سالوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 68 فیصد سے کم ہو کر 56 فیصد تک ہو گئی ہیں ۔