بہترین پیشہ وارانہ معیار ، تربیت سے ہی تمام چیلنجوں سے نمٹا جا سکتا ہے: آرمی چیف
اسلام آباد (نیٹ نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بہترین پیشہ وارانہ معیار اور تربیت کے ذریعے ہی چیلنجوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دورے کا مقصد پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی تربیتی استعداد بڑھانے کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے کیڈٹس کی تربیت کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات اور علاقائی تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہ رہنا چاہئے۔ بہترین پیشہ وارانہ معیار اور تربیت ہی سے موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات اور علاقائی تبدیلیوں سے آگاہ رہنا چاہئے تاکہ چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ جنرل راحیل شریف نے کیڈٹس کی ٹریننگ کی استعداد کار بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ بہترین اور پیشہ وارانہ معیار کی ٹریننگ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے۔موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے تربیت کا اعلیٰ معیار لازم ہے۔ جنرل راحیل شریف نے نئی بننے والی چوتھی بٹالین پر کام میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔