بھارت ،انسانوں کے بعد پرندوں سے بھی بہیمانہ سلوک
نئی دہلی(نیٹ نیوز) پرواز کرنا پرندوں کا بنیادی حق ہے، انھیں قید میں نہیں رکھا جانا چاہیے ،لیکن بھارت میں کبوتروں کیساتھ وہ سلوک ہوا، جسے دیکھ کر انسانیت بھی شرما جائے۔ضلع مغربی گوداوری کے گائوںاْدا پالی میں آندھرا پردیش کانگریس کے صدر این رگھو ویرا ریڈی کا استقبال کیا جا رہا تھا۔ اس موقع پر پارٹی کے کچھ کارکنوں نے کبوتروں کو دیوالی کے بڑے بڑے پٹاخوں سے باندھا اور پھر انہیں آگ لگا دی۔