• news

دلیپ کمار کے آبائی مکان کی ملکیت کا تنازع پشاور ہائیکورٹ کی درخواست گذار کو محکمہ آثار قدیمہ سے رابطے کی ہدایت

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ میں لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کی ملکیت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس روح الامین اور جسٹس نثار حسین پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار لعل بادشاہ کو ملکیت کا تنازعہ طے کرنے کیلئے متعلقہ محکمے سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ آثار قدیمہ نے محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی آبائی رہائش گاہ کو قومی ورثہ قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن