• news

مفاد پرستوں کے نام نہاد اتحاد کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست ہو گی: بلاول

کراچی (سٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مفادپرستوں، لوٹوں اور موقع پرستوں کے نام نہاد اتحاد کو بلدیاتی الیکشن میں بُری طرح شکست ملے گی کیونکہ جب بھی پیپلزپارٹی کے جیالے پارٹی کے تین رنگوں والے پرچم لہراتے ہوئے میدان میں آتے ہیں تو ان کے سامنے کوئی بھی مخالف کھڑا نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ دادو اور جامشورو سے پارٹی کے منتخب ارکان، ضلعی عہدیداروں اور مقامی رہنمائوں کی علیحدہ علیحدہ میٹنگز کی صدارت میں کیا۔ بلاول نے کہا کہ میں دادو اور جامشورو اضلاع سے 100فیصد رزلٹ چاہتا ہوں کیونکہ یہ دونوں اضلاع ہمیشہ پارٹی کے ناقابل شکست اضلاع رہے ہیں، ضیاء کی کالی آمریت میں بھی ان اضلاع کے جیالوں نے سخت مزاحمت کی اور جمہوریت کے مقصد اور عوام کے حقوق کی سربلندی کے لئے جانوں کا نذرانہ بھی دیا۔ بلاول نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر فورم پر پارٹی کے مخالفین کی جانب سے پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دیں۔

ای پیپر-دی نیشن