• news

اشرف غنی حکومت کے الزامات مسترد‘ افغانستان میں تشدد سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں: جنرل کیمبل

واشنگٹن/ اسلام آباد (این این آئی+ اے این این) افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے پاکستان پر اشرف غنی حکومت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں تشدد سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے، اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ افغانستان میں امریکی اور ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل کے امریکی سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو افغانستان کی صورتحال سے متعلق دی گئی بریفنگ کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کی خراب صورتحال اور تشدد کی حالیہ لہر سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ افغانستان کی طرح پاکستان نے بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن