• news

چودہ برس قبل امریکہ نے بین الاقوامی قوانین روند کر حملہ کیا‘ افغانستان سے فوج نکالی جائے : طالبان

چمن (آن لائن) تحریک طالبان افغانستان نے ملک پر امریکی جارحیت کی 14ویں برسی پر ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 14سال قبل اسی روز امریکی استعمار نے تمام تسلیم شدہ انسانی وبین الاقوامی قوانین کوروندتے ہوئے وطن عزیز پر وحشیانہ حملہ شروع کردیا 9/11 واقعہ اوراس کے انتقام کو وحشی امریکہ نے افغانستان پر اپنے وحشیانہ جارحیت کیلئے ایک مبرر اور جواز سمجھا۔ حالانکہ ان کا یہ نامعقول جوازکسی طور پر جائز نہیں تھا کیونکہ اس واقعہ میں افغانی شریک تھے اورنہ ہی انہیں علم تھا مگرجارج بش اور ان کے اتحادیوں نے تمام بین الاقوامی قوانین کے خلاف اورہرقسم کے شواہد اوراسناد کی عدم موجودگی میں افغانستان پر ہلہ بول دیا جن مقصدکیلئے استعمار نے جارحیت کی ان میں اب تک نہ صرف ایک پواراہواہے بلکہ ان کے توقعات کے برعکس وہ کچھ سامنے آیا ،جن کا استعمار کو تصور تک نہیں تھا اپنے جارحیت کو جوازفراہم کرنے کیلئے امریکہ درج ذیل چارنکات پیش کرتا ہے پہلا افغانستان کے شرعی نظام امارت اسلامیہ کو ختم کرنا‘ دوسرا منشیات کا خاتمہ کرنا‘ تیسرا افغان عوام کے مرضی کے مطابق حکومتی نظام نے ........۔ چوتھا افغانستان میں قیام امن اورجنگوں کو ختم کرنا آج ہم مشاہدہ کررہے ہیں کہ امریکی امیدوں کے برعکس امارت اسلامیہ کے مجاہدین اپنے دور اقتدار کے نسبت اب فوجی لحاظ سے امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے مقابلے میں بہترین طاقت وقوت کے حامل ہیں‘ منشیات کا کاشت جوامارت اسلامیہ کے دوراقتدار میں ملکی سطح پر صفرتک پہنچاتھا اب امریکی جارحیت کے دوران افغانستان عالمی سطح پر منشیات کے پیداوارمیں پہلامقام رکھتا ہے وہ حکومتی نظام جو اربوں ملکی ڈالرز اور ہزاروں امریکی فوجوں کی ہلاکت کے بدلے افغانستان میں قائم کیا جا چکا ہے امریکی اعتراف کے مطابق اسے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کرپٹ ترین وناکام نظام قائم کہاگیا ہے اور افغانستان میں حالات اتنے ناامن ہوئے ہیں کہ عصری ٹیکنالوجی سے لیس ہزاروں امریکی ونیٹوافواج کی موجودگی کے باوجودکابل شہر میں امریکی سفارتخانہ ونیٹو افواج کا ہیڈ کوارٹر خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔ بیرونی افواج کی جانب سے لگائے جانے والے آگ میں افغانوں کی جان، مال اور ملک جل رہا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان اس وحشی جارحیت کے مذمت اور مکمل طور پر استعمار کو مار بھگانے کی عزم کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر امریکہ اور اس کے عالمی متحدین کو بتاتی ہے۔ وہ اس ملک سے اپنی تمام افواج کے انخلاءسے افغانوں کو اپنے مستقبل کے متعلق وحشیانہ فیصلہ کرنے دیں۔
طالبان

ای پیپر-دی نیشن