محکمہ تعلیم سندھ نے قمبر شہداد کوٹ میں 794 گھوسٹ اساتذہ کی فہرست جاری کردی
کراچی(اے این این) محکمہ تعلیم سندھ نے قمبرشہداد کوٹ میں 794گھوسٹ اساتذہ کی فہرست جاری کردی ہے۔ مذکورہ استادوں کے نام محکمہ تعلیم نے اخبارات میں شائع کرادیئے ہیں۔ گھوسٹ اساتذہ اس وقت پکڑے گئے ہیں جب سندھ میں اساتذہ کی حاضری کو بائیومیٹر ک کیے جانے کیلئے مذکورہ اساتذہ سے ریکارڈ مانگا گیا تو وہ اپنا ریکارڈ، سروس بک اور تعلیمی اسناد پیش نہ کرسکے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 794اساتذہ تو صرف ایک ضلع میں پکڑے گئے ہیںجبکہ محکمہ تعلیم سندھ میں 1لاکھ 55 ہزاراساتذہ کام کررہے ہیں جن میں سے 25 ہزار کے گھوسٹ ہونے کی اطلاعات ہیں جو مختلف ادوار میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے اور سالہاسال سے بغیر کام کیے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔
گھوسٹ اساتذہ