پائلٹس ہڑتال، نجی ائر لائنز نے گٹھ جوڑ کر لیا، روکنا مسابقتی کمشن کا کام ہے چیئرمین سینٹ، رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد (اے این این) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے پائلٹس کی ہڑتال پر مسابقتی کمشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال پر نجی ائر لائنز نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے اور تنازعہ کا غلط استعمال کر رہی ہیں، نجی لائنز کے گٹھ جوڑ کو روکنا مسابقتی کمشن کا کام ہے۔ سینٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے پائلٹس کے احتجاج کے باعث نجی ائر لائنز کے کرائے بڑھنے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے کہا کہ ائر لائنز کے گٹھ جوڑ کو روکنا مسابقتی کمشن کا کام ہے، رضا ربانی نے مسابقتی کمشن سے پیر تک رپورٹ طلب کر لی۔ راجہ ظفر الحق نے سینٹ کو بتایا مسابقتی کمشن کے سربراہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ مسابقتی کمشن کے سربراہ سے کہا ہے کہ بیورو کریٹ جیسا جواب نہ دیں بلکہ کارروائی کریں اور معاملہ جلد نمٹائیں۔
چیئرمین سینٹ/رپورٹ طلب