• news

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے چیک ری پبلک کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی(آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے بدھ کو یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیک ری پبلک کے نائب وزیر دفاع تماس کچٹا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیک ری پبلک کے نائب وزیر دفاع کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ چیک ری پبلک کے وزیر دفاع پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔
چیئرمین/ملاقات

ای پیپر-دی نیشن