• news

گوادر بندرگاہ جدید بنا کر پاکستان کو وسطی ایشیاءسے ملائیں گے : نوازشریف

اسلام آباد (آئی این پی + این این آئی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ سڑکوں کے بہترین نظام کے ذریعے ملانا اولین ترجیح ہے، گوادر کی جدید بندرگاہ کے ذریعے پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں سے ملایا جارہا ہے، نجی شعبے کو بہترین معاشی ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، ملکی ترقی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ چین کے تعاون سے متعدد منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ نجی شعبے کو بہترین معاشی ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، پاکستان میں ترقی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدر جن لی کوئن نے بنک کے قیام میں تعاون پر حکومت پاکستان اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنک ایشیائی ملکوں کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ بنک کے زیادہ شیئرز ایشیائی ممالک کے پاس ہیں۔ بنک کے قیام کے بعد سب سے پہلے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اصلاحات کے لئے اقتصادی ٹیم کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ بنک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں پاکستان کو تعاون فراہم کریگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہتر شرح نمو کے ساتھ ملک کی معیشت بحال ہورہی ہے ¾ حکومت نجی شعبے کو سازگار اقتصادی ماحول فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے، گوادر کو جدید بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں سے ملایا جارہا ہے۔ حکومت نے توانائی کے شعبے میں خطیر وسائل کی سرمایہ کاری کی ہے۔ چین کی معاونت سے بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ گوادر کو جدید بندر گاہ کے طور پر ترقی دی جارہی ہے تاکہ خشکی میں گھری ہوئی وسط ایشیائی ریاستوں کو رسائی فراہم کی جاسکے۔
نواز شریف

ای پیپر-دی نیشن