ایاز صادق اور محسن لطیف سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں: عبدالعلیم خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بوکھلاہٹ، جنجھلاہٹ اور حواس باختگی کا شکار ہونے والے نواز لیگی اُمیدواروں کو چیلنج کرتے ہیں۔ اڑھائی برسوں تک عوام کو زبانی نعروں پر بہلانے والے اپنے وزراء مقاصد حاصل نہیں کر سکتے۔ عبدالعلیم خان نے اچنت گڑھ، خان کالونی، اچھرہ، مسلم ٹاؤن اور این اے 122 اور پی پی 147 سے نمائندگی کا کیا حق ادا کیا؟ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزراء کی آنیاں جانیاں بتاتی ہیں کہ انہیں کس قدر چابی بھری گئی ہے۔ نواز لیگ ڈوبتی کشتی خالی ہو چکی ہے اور بالخصوص جماعت اسلامی اور عوام تحریک کی طرف سے تحریک انصاف کی حمایت کے اعلان نے حکمرانوں کی سٹی گُم کر دی ہے اور اپنی یقینی شکست دیکھ کر ایاز صادق اور محسن لطیف نے تمام حکومتی وسائل استعمال کرنا شروع کر دیئے۔