سو سے زائد سجادہ نشینوں کی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے سو سے زائد درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت اعلان کر دیا، اہل سنت کا ہر فرد 11اکتوبر کوتحریک انصاف کے انتخابی نشان ’’بلا‘‘ پر مہر لگائے گا۔ یہ بات پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے چوہدری محمد سرور کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی پریس کانفرنس میںصاحبزادہ حسین رضا، پیر سعید احمد صابر، پیر توصیف النبی ،پیر طیب مبین صابر دائود ،معین الحق علوی ،صاحبزداہ نصیر الدین چراغ اور دیگر موجود تھے۔