• news

بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے زیراہتمام تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

لاہور (پ ر) بیکن ہاؤس سکول سسٹم نے تقسیم ایوارڈ کی تقریبات ’’ٹریل بلیزرز‘‘ کا انعقاد کیا، ان طلبہ کے اعزاز میں جنہوں نے ضلعی، صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تقریبات کا انعقاد کراچی، حیدرآباد، سکھر، رحیم یار خان، بہاولپور، صادق آباد اور کوئٹہ میں کیا گیا، جس میں طلبہ اور والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ عاصم یعقوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیکن ہاؤس اپنے چالیس سال مکمل کر رہا ہے پاکستان کے مستقبل کی تعمیر اور تعلیمی جہد میں ہماری گراں قدر خدمات قابل ذکر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن