عدالتی حکم کے مطابق ہی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں: سپرےم کورٹ
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات بارے معاملہ نمٹاتے ہوئے الیکشن کمشن کو ہدایت کی ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق ہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اس پر الیکشن کمشن نے بھی عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تیس نومبر کو ہونگے اس حوالے سے تیرہ اکتوبر کے بعد باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا جائے گا۔ یہ یقین دہانی الیکشن کمشن نے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سماعت کرنے والے دو رکنی بینچ کو جمعرات کے روز کرائی۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ حد بندیاں تیرہ اکتوبر تک مکمل کرلی جائینگی اوراس کے بعد بلدیاتی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا جائے گا اس پر عدالت نے کہا کہ جو تاریخ دی گئی تھی کیا اسی پر انتخابات کرائے جا رہے ہیں تو اس پر الیکشن کمشن کی جانب سے بتایا گیا کہ عدالت نے جو تیس نومبر کی تاریخ دی تھی اسی پر انتخابات کرائے جائینگے۔ اس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
سپریم کورٹ