وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے منصب پر فائز رہیں گے‘ وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا: ذرائع
اسلام آباد (محمد نواز رضا، وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان میں عبدالمالک حکومت کی اڑھائی سال کی مدت ختم ہونے کے باوجود انہیں فی الحال وزیراعلیٰ بلوچستان بنائے رکھنے کا امکان ہے۔ 7 دسمبر 2015ءکو عبدالمالک کی صدارت ختم ہو رہی ہے۔ معاہدے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو صوبائی حکومت دی جانے ہے لیکن ایسے ”اشارات“ مل رہے ہیں کہ عبدالمالک وزارت اعلیٰ کے منصب پر ہی فائز رہیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ کی فراہمی بھی ہے کہ عبدالمالک ہی اس وزارت اعلیٰ کے منصب پر کام کرتے رہیں۔ مسلم لیگ (ن) میں ثناءاللہ زہری اور چنگیز خان مری وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں لیکن اس وقت بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) میں خلفشار کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کی وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم نے انہیں فی الحلال اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کا گرین سگنل دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت، بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کا ہاﺅس ان آرڈر کرنے کے بعد وزارت اعلیٰ کے منصب کا تقاضا کرے گی۔
گرین سگنل