اٹک ضمنی الیکشن میں جہانگیر خانزادہ کی جیت، آزاد امیدوار ڈاکٹرنعیم اعوان کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار
اٹک (آن لائن) شجاع خانزادہ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان نے ضمنی الیکشن میں جہانگیر خانزادہ کی جیت اور انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا ہے، بدترین دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹریبونل، انصاف نہ ملنے کی صورت میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک جایا جاو¿ں گا، کم ترین ٹرن آو¿ٹ میں جہانگیر خانزادہ کو 40ہزار ووٹ ملنا صدی کا بڑا مذاق ہے، دھاندلی صرف پولنگ پر نہیں ہوئی بلکہ ووٹنگ سے پہلے اور بعد کے دھاندلی بھی سب پر عیاں ہو چکی ہے، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد، اراکین قومی اسمبلی ملک ابرار، شکیل احمد کی الیکشن مہم خود پر ی پول رگنگ ہے، الیکشن کمشن سنجیدگی سے ان کے خلاف کارروائی کرے، اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے حقوق کا تحفظ کروں گا، اپنی غیر سیاسی تنظیم جنرل راحیل شریف لورز کو متحرک کرکے جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع پر مجبور کرینگے، جہانگیر خانزادہ اور پنجاب حکومت کے منفی ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں سے بچانے کیلئے ہر قدم اٹھاو¿ں گا۔ ڈاکٹر نعیم اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران 6 اکتوبر کو حلقہ پی پی 16کے ضمنی الیکشن میں بڑی دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن میں پٹیشن بھی دائر کر دی ہے، انہوں نے کہا میرے ووٹرز اور سپورٹرز کو ہراساں کرنا، میرے بینرز اتارنے کیلئے ٹی ایم اے حضرو کی مشینری کا استعمال اور دیگر کئی منفی ہتھکنڈے دھاندلہ ثابت کرتے ہیں ، کم تر ٹرن آو¿ٹ کی وجہ سے کل 19ہزار ووٹ پول ہوئے، میڈیا ، چھچھ کے غیور عوام اور سنجیدہ حلقے اس بات کے گواہ ہیں کہ پولنگ ٹرن آو¿ٹ 10فیصد سے بھی کم تھا جسے الیکشن کمشن نے 20 فیصد ظاہر کرکے حکومتی امیدوار کی جیت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر نعیم اعوان نے کہا کسی بھی جماعت میں شامل ہونے سے پہلے ان ساتھیوں اور کارکنان سے مشاورت کروں گا تاہم پی پی پی میں شمولیت بھی خارج از امکان نہیں۔
نعیم اعوان انکار