اتر پردیش: گائے کے گوشت کی افواہ پر مقتول مسلم شہری کا خاندان گاﺅں چھوڑنے پر مجبور
دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ پر ہلاک کئے گئے اخلاق احمد کا خاندان اپنے آبائی گاﺅں بساہڑا کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ اخلاق احمد کے بیٹے سرتاج نے اس سے متعلق بات کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا ملازمت پر رہتے ہوئے خاندان کی حفاظت کے بارے میں میرے دل میں خوف رہے گا۔ بھارتی فضائیہ میں کام کرنے والے سرتاج نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ خاندان کو یا تو فضائیہ کے احاطے میں رکھا جائے یا پھر انتظامیہ کی مدد سے کسی اور جگہ پر منتقل کر دیا جائے۔