قصور، فیروز والا، ڈسکہ، گگومنڈی میں 5 خواتین، 2 لڑکوں سے زیادتی
قصور، فیروز والا، ڈسکہ، گگومنڈی، جھنگ (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) قصور، فیروز والا، ڈسکہ، گگومنڈی میں 5 خواتین اور 2 لڑکوں سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں بنگلہ کمبواں کی صغراں بی بی نے بتایا اس نے دوسری شادی کی اور پہلے خاوند سے اس کی ایک بیٹی ہے اور اس کا موجودہ خاوند یوسف اس کی بیٹی کو اغوا کرلے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی جبکہ چھانگا مانگا کے نواح رحمان پورہ کی صفیہ بی بی نے پولیس کو بتایا اس کی شادی شبیر حسین سے دو ماہ قبل ہوئی اور دو ماہ بعد جون میں اس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی مگر اسے نہیں بتایا اور اس دوران اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ۔ فیروز والا میں فیکٹری ایریا اور شرقپور کے علاقے میں خاتون اور دو لڑکوں کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شاہدرہ کی خاتون نورین بی بی کے ساتھ اسکے گھر میں رشتہ دار نوجوان شیراز عرف شاد نے اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیبر نامی نے گلی سے گزرتے ہوئے عمران کو پکڑ کر اپنے گھر میں لے جاکر اسکے ساتھ زیادتی کرکے فرار ہوگیا۔ علاوہ ازیں ڈسکہ میں موضع سلیم پور کی سدرہ بی بی کو ڈرائیور اصغر علی نے بے آبرو کردیا۔گگو منڈی میں چک 169/E.B میں مبینہ طور پر اسحاق زبردستی (س۔ب) دختر لیا قت علی کو اٹھا کر اپنے مکا ن میں لے گیا اور زیا دتی کرڈالی۔ جھنگ میں بستی دیوان والی کے محمد ناصر نے تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کچھ عرصہ قبل دو افراد نسیم اور وسیم نے مبینہ طور پر اس کے بیٹے عادل رضا کے ساتھ زبر دستی بد فعلی کرنے کی کوشش کی اور ملزمان نے اس کی ویڈیو بھی بنالی۔ علاوہ ازیں خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منڈی بہاﺅ الدین میں زیادتی کے بعد 9 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کے تناظر میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کے واقعہ کی بھی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
زیادتی