گوئٹے مالا میں ایک آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا
گوئٹے مالاسٹی (اے پی پی) گوئٹے مالا میں ایک آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کردیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گوئٹے مالا شہر کے قریب واقع ایک آتش فشاں پہاڑ نے متحرک ہو کر لاوا اور راکھ و دھواں اگلنا شروع کردیا۔ پہاڑ”فیوگو“ گوئٹے مالا سے 50کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔مقامی ذرائع نے شہر کی آبادی10 لاکھ بتائی ہے تاہم آتش فشانی عمل کو ابھی خطرناک قرار دے کرقریبی دیہاتوں کو خالی کرانے کی وارننگ جاری نہیں کی۔
آتش فشاں