داعش کے جنگجو¶ں کے پاس ٹیوٹا گاڑیاں کہاں سے آئیں؟ جاپانی کمپنی معاملے پر امریکی حکام سے مذاکرات پر رضامند
لندن (بی بی سی) ٹیوٹا گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی نے امریکی حکام سے اس معاملے پر بات چیت کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے کہ داعش کے جنگجو¶ں کے پاس اتنی بڑی تعداد میں اس کی بنائی گاڑیاں کہاں سے آئیں۔شام اور عراق میں جاری لڑائی میں ٹیوٹا کمپنی کی گاڑیاں بہت بڑی تعداد میں استعمال کی جا رہی ہیں اور اکثر اوقات دولت اسلامیہ کے جنگجو ان گاڑیوں پر اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کرتے ہیں۔ ٹیوٹا کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی پالیسی ہے کہ وہ یہ گاڑیاں ایسی تنظیموں کو نہ بیچیں جو ان میں تبدیلی کر کے انہیں جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔